مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ میں علیحدگی ہوگئی۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی 2021 میں ہوئی تھی لیکن اب وہ الگ ہو چکے ہیں۔
جنید صفدر نے خود انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرکے اس کی تصدیق کی۔
جنید صفدر نے لکھا کہ میری طلاق سے متعلق خبریں انتہائی نجی معاملہ ہے،
اس لیے میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون ملے گا،
انشاء اللہ اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔ انہوں نے عائشہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
0 تبصرے