غزہ پر یہودی فوج کی بمباری میں 1354 فلسطینی شہید، حماس کے حملوں میں 1300 اسرائیلی مارے گئے

حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی فوج ہفتے کے روز سے غزہ پر بمباری کر رہی ہے۔

غزہ پر یہودی فوج کی بمباری میں 1354 فلسطینی شہید، حماس کے حملوں میں 1300 اسرائیلی مارے گئے

غزہ/تل ابیب (ویب ڈیسک) حماس کے الاقصی آپریشن میں شہید ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی ہے۔ہفتے سے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 1354 فلسطینی شہید جب کہ چھ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی فوج ہفتے کے روز سے غزہ پر بمباری کر رہی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 13 سو 54 افراد شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر جاری بمباری کے باعث تقریباً 20 لاکھ فلسطینی شہری غزہ سے بے گھر ہو کر کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اس کے 1300 شہری ہلاک اور 2800 زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے لیے تل ابیب پہنچے جہاں انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم کو پیغام پہنچایا اور انہیں یاد دلایا کہ امریکا ان کے ساتھ ہے اور رہے گا۔