نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا، برطانوی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن ہسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلوڈی ماریو نے جاری کی

نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا، برطانوی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ

لندن (ویب ڈیسک)برطانوی رائل برومپٹن ہسپتال نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن ہسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلوڈی ماریو نے جاری کی ہے۔
برطانوی ڈاکٹر کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اب بھی ہارٹ فیل ہونے،
ذیابیطس اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں اور انہیں پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے باعث نواز شریف کا مسلسل معائنہ کیا گیا،

ہم نے بہتری کے لیے نواز شریف کی پہلی اینٹی انجائنل تھیراپی کی، نواز شریف کو انجائنا کی علامات اور کورونا کے باعث پاکستان جانے سے روک دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیماری کی علامات میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے نواز شریف کی انجیو پلاسٹی دہرانے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا اعلان کیا تھا جس کے لیے مسلم لیگ ن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔