پاکستانی یوٹیوبر کا را کے ایجنٹ سے رابطہ، حساس معاملات پر بات چیت لیک

مبینہ آڈیو میں یوٹیوبر اور روہت شرما نامی ایک ہندوستانی شہری پاکستان کی سیکیورٹی کے مسائل پر بات کر رہے ہیں

پاکستانی یوٹیوبر کا را کے ایجنٹ سے رابطہ، حساس معاملات پر بات چیت لیک

کراچی (ویب ڈیسک) بیرون ملک مقیم یوٹیوبر اور ایک بھارتی شہری کی پاکستان کی سیکیورٹی سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مبینہ آڈیو میں یوٹیوبر اور روہت شرما نامی ایک ہندوستانی شہری پاکستان کی سیکیورٹی کے مسائل پر بات کر رہے ہیں۔
مبینہ آڈیو میں بھارتی شہری روہت شرما کا کہنا تھا کہ شاید وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی لگانے کا کہا ہے، اس کی تصدیق نہیں ہوئی،
جس پر یوٹیوبر نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں چیئرمین جوائنٹ چیف، ایئر چیف اور نیول چیف انکار کررہے ہیں۔
جس پر بھارتی شہری نے کہا کہ پاک فوج قبضہ کر سکتی ہے، مجھے ایسی خبریں مل رہی ہیں۔
یوٹیوبر نے کہا کہ وہ (پاک فوج) یقینی طور پر ٹیک اوور کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، وہ سپریم کورٹ کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہم ٹیک اوور کریں گے
اور آرمی چیف کا کسی طرح سے ٹیک اوور کرنے کا پلان ہے۔

دوسری جانب دفاعی تجزیہ کاروں نے گفتگو کو اوپن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبر کے بھارتی ایجنسی را سے روابط ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔