اسرائیل کے وزیر دفاع یو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا ہے
تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کا مکمل محاصرہ کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے شدید حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع یو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کو خوراک اور ایندھن کی سپلائی روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو حماس کے جنگجو اسرائیل کے جنوبی علاقے سے سرحدی علاقے میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے خاردار تاریں اور دیگر رکاوٹیں ٹینکوں سے ہٹا دیں۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب تک شہداء کی تعداد پانچ سو کے لگ بھگ ہے جب کہ ستائیس سو سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کی جانب سے قائم اسکول کو بھی نشانہ بنایا ہے
جہاں بچوں سمیت ہزاروں شہری موجود تھے جب کہ اقوام متحدہ نے اسکول کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی ہے۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے بعد غزہ میں 123,000 سے زائد افراد اپنے گھروں کو نقصان پہنچانے اور خوف کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق 73 ہزار سے زائد افراد سکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے سے قبل یہاں تئیس ملین افراد رہائش پذیر تھے۔
0 تبصرے