کویت نے حالیہ کشیدہ صورتحال کو اسرائیل کے جارحانہ عزم اور خلاف ورزیوں کا نتیجہ قرار دیا
کویت سٹی (ویب ڈیسک) کویت نے حالیہ کشیدہ صورتحال کو اسرائیل کے جارحانہ عزم اور خلاف ورزیوں کا نتیجہ قرار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدہ صورتحال اسرائیل کے جارحانہ انداز اور خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے، سلامتی کونسل اور عالمی برادری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔
کویت نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے اور مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی اور یہودی آباد کاری کو بڑھانے کی پالیسیوں کے خلاف اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
0 تبصرے