پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے: جلیل عباس جیلانی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری تنازعات کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے، عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے فوری مداخلت کرے۔
0 تبصرے