آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات میں ملک کی جاری سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے آصف زرداری سے کہا کہ گزشتہ روز (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جو بیان بازی ہوئی اس سے سیاسی تناؤ ظاہر ہوتا ہے، کوئی تناؤ نہیں، معاملات کو کشیدگی کی طرف نہیں جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک سیاسی کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا، اس حوالے سے نواز شریف سے بات کریں گے۔
0 تبصرے