گٹکا اورمین پوری کی مالیت 80 لاکھ روپے بنتی ہے،فیکٹری کو سیل کردیاگیا
میرپور خاص:ڈسٹرکٹ پولیس نے میرپورخاص کے بدنام ترین گٹکا اور مین پوری ڈیلر آفتاب ملک کی فیکٹری پر چھاپہ مارکر 6 ٹن مین پوری اور گٹکا ضبط کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی پولیس میرپور خاص نے ایک گٹکا/مین پوری فیکٹری پر چھاپہ مارا، جسے ایک بدنام گٹکا ڈیلر آفتاب ملک چلاتا تھا، پولیس نے فیکٹری سے عبدالر¶ف لغاری کو گرفتار کر لیا گیا ، جب کہ 03 دیگر ملزمان آفتاب ملک، معشوق لغاری اور ممتاز لغاری فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فیکٹری سے 5842 کلو گٹکا اور مین پوری برآمد ہوئی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر زیر دفعہ 4,5,6,7,8 گٹکا ایکٹ کے تحت جرم نمبر 144/2023 مذکورہ 04 ملزمان کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹا¶ن ضلع میں درج کی گئی ہے۔باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
0 تبصرے