کراچی: کراچی میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 60 ہزار جرائم کی وارداتیں ہوئیں اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر 90 شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس نے کراچی میں یکم جنوری سے 31 اگست تک اسٹریٹ رینٹ اور ڈکیتی کی وارداتوں کی رپورٹ جاری کردی۔
رواں سال اب تک 243 دنوں میں 60 کے قریب واردات ہوئیں، 8 ماہ کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں 90 سے زائد شہری جاں بحق اور سینکڑوں شہری زخمی ہوئے۔
جبکہ دیگر مختلف واقعات میں 422 شہری جان کی بازی ہار گئے، کارو کاری کے الزام میں قتل کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
یکم جنوری سے 31 اگست تک 18 ہزار 810 موبائل فون چھينے گئے۔
شہریوں کی 39 ہزار 215 موٹر سائیکلیں اور ایک ہزار 96 گاڑیاں چوری یا لوٹ لی گئیں۔
تاہم 13 تاجروں کو بھتے کی پرچی دی گئی اور 6 کو اغوا کر لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے صرف 356 موبائل فونز، 2 ہزار 285 کاریں اور موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔
0 تبصرے