آپ ساتھ دیں اس تحریک کو ہر ضلع میں کے کر جائیں گے اور پھر وزیر داخلہ آ کر یقین دہانی کروائ
کراچی؛ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ، شکار پور، سکھر کشمور ڈویژن اغوا کی انڈسٹری ہیں، کراچی سے کشمور تک بدامنی بڑھ چکی ہے، ہمارے نمائندے ان کے حمایتی ہیں جن کو پولنگ اسٹیشنز پر ڈاکو اور پولیس والے جتواتے ہیں، چھ ماہ میں الیکشن آنے والا ہے، یہ الیکشن سندھ کے سردار ان ڈاکوؤں اور پولیس کی مدد سے جیتیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی تین تلوار پر مغیوں کی بازیابی کے لئیے شہریوں اور مغوی کے ورثاء کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ یہ صرف سرداروں اور وڈیروں کا معاملہ نہیں یے یہاں پر مکمل نیکسز بنے ہوئے ہیں، جس میں ایم پی اے، ایم این اے، بیوروکریسی، پولیس اور ڈاکووں کا مشترکہ گروہ ہے، سید زین شاہ نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے پریا کماری گم ہے، نازیہ کھوسو گم ہے، امیر اور غریب کسی کو نہیں چھوڑا جا رہا ہے، اگر وزیر داخلہ اور آئی جی سنجیدہ ہیں تو وہ اپنی پولیس اور ضلع کی پولیس کو لے کر گرینڈ آپریشن کریں، انہوں نے کہا کہ یہاں رہنے والا سرداروں اور وڈیروں کی اجازت کے بغیر نہ کوئی رہ سکتا ہے اور نہ ہی کاروبار کر سکتا ہے، 21ویں صدی میں آج سندھ کے ان اضلاع میں رہنے والے غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں، ان اضلاع کے ایم این ایز اور ایم پی ایز گرینڈ آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، مقامی منتخب نمائندوں نے جھوٹے وعدے کئیے، زین شاہ نے دھرنے کے شرکاء سے کہا کہ آپ ساتھ دیں اس تحریک کو ہر ضلع میں کے کر جائیں گے اور پھر وزیر داخلہ آ کر یقین دہانی کروائے،
0 تبصرے