یوٹیوب نے صارفین کے لیے دو بڑی تبدیلیاں کر دیں

صارفین اس سروس کو بہتر اور نئے انداز میں استعمال کر سکیں گے

یوٹیوب نے صارفین کے لیے دو بڑی تبدیلیاں کر دیں

دنیا کے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے سروس کو مزید صارف دوست بنانے کے لیے اپنی سروس میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں ایک نیا پلے لیبز سیکشن شامل کیا جا رہا ہے جس کے بعد صارفین اس سروس کو بہتر اور نئے انداز میں استعمال کر سکیں گے اور اس تبدیلی کے بعد صارفین کے لیے یوٹیوب میں گیمز کھیلنا ممکن ہو جائے گا۔ یہ نیا فیچر ابھی تک محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ممکنہ طور پر آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں سب کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ ایک اور خصوصیت یوٹیوب کے شیئرنگ مینو سے متعلق ہے۔ جب صارفین لینڈ اسکیپ موڈ میں موبائل پر یوٹیوب ویڈیو دیکھ رہے ہوں گے تو شیئرنگ کے آپشنز اسکرین کے وسط میں فلوٹنگ بار کی شکل میں نظر آئیں گے، لیکن جب ویڈیو کو پورٹریٹ موڈ میں دیکھیں گے تو نیچے شیئرنگ کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔ یہ فیچر صارفین کے لیے بھی بہت کارآمد ثابت ہوگا جس کی مدد سے ان کے لیے لینڈ اسکیپ موڈ کو چھوڑے بغیر ویڈیو شیئر کرنا ممکن ہوگا۔