سین میں یہ دکھانا تھا کہ فلم کی ہیروئن اپنے محبوب کے خاطر خود کو غنڈوں کے حوالے کر دیتی ہے
ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار، ہدایت کار، فلمساز اور مصنف ٹینو آنند نے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے کپڑے
اتار کر کیمرے کے سامنے آنے کے واقعے سے پردہ ہٹا دیا۔ بالی ووڈ کو ’کالیا‘ اور ’شہنشاہ‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والی تنو آنند نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ہونے والے تنازع پر بات کرتے ہوئے کچھ ایسے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کے شائقین کے دماغ اڑا دیے۔
تنو آنند کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1989 کی فلم اقتدا میں امیتابھ بچن کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کیا تھا، فلم میں ایک سین تھا جس میں امیتابھ بچن کو کچھ غنڈوں نے زنجیروں میں جکڑا ھوا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس سین میں یہ دکھانا تھا کہ فلم کی ہیروئن اپنے محبوب کے خاطر خود کو غنڈوں کے حوالے کر دیتی ہے اور اسی وجہ سے ہیروئن مادھوری ڈکشٹ کو اپنے کپڑےاتار کر انتہائی مختصر لباس میں کیمرے کے سامنے آنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مادھوری کو فلم سائن کرنے سے پہلے اس سین کے بارے میں بتایا گیا تھا اور اس منظر کو پوری تفصیل سے سننے کے بعد انہوں نے فلم کی حمایت کی۔
ہدایت کار نے بتایا کہ یہ فلم کا پہلا سین تھا جس دن اس کی شوٹنگ ہونی تھی اس دن مادھوری سیٹ پر پہنچی لیکن 45 منٹ بعد بھی اپنے ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئیں، تنو آنند خود ان کے پاس گئیں اور دیکھا کہ وھ اب بھی تیار نہیں.
تنو نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے، 7. اس نے مادھوری سے وجہ پوچھی، جس پر اس نے کہا کہ تنو، میں وہ سین نہیں کر سکتی، میں نے اسے کہا کہ نہیں، اب تمہیں وہ سین کرنا ہی پڑے گا۔
واقعے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے تنو نے کہا کہ اس کے بعد جب امیتابھ سیٹ پر آئے تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ہوا؟ میں نے انہیں سارا معاملہ بتایا، جس پر اداکار نے کہا کہ اسے چھوڑ دیں، اگر مادھوری کو کوئی اعتراض ہے تو اس پر بحث نہ کریں، لیکن میں نے کہا کہ اگر مادھوری کو کوئی اعتراض تھا تو وہ فلم سائن کرنے سے پہلے بتا دیتیں۔
ان کے مطابق میں مادھوری کو فلم سے نکالنے کا سوچ رہا تھا کہ مادھوری کے سیکرٹری نے آکر مجھے کہا کہ آپ مجھے کچھ وقت دیں، مادھوری اس سین کو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس کے بعد تنو نے مادھوری کو فلم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ جاری رکھی اور صرف 5 دن میں فلم مکمل کی۔
0 تبصرے