لانڈھی میں پانی کی بندش کا مسئلہ میئر ڈپٹی میر اور متعلقہ اعلی حکام کے سامنے پیش کریں گے
کراچی: لانڈھی کا علاقہ 36 جی پانی کی بندش پر لوکل زکوۃ کمیٹی چیئرمین نصیر جمیل سے اپیل کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے 36 جی کی عوام پانی کے لیے ترس رہی ہے پانی کی لائنیں موجود ہیں مگر پانی نہیں اتا ہم ٹینکروں سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں لہذا ہم اپ کے توسط سے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ لانڈی 36 جی میں پانی کے مسائل کو حل کیا جائے
اس موقع پر لوکل زکوۃ کمیٹی چیئرمین نصیر جمیل نے کہا کہ پانی کی بندش کا مسئلہ میئر ڈپٹی میر اور متعلقہ اعلی حکام کے سامنے پیش کریں گے پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں ہم عوامی مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے انشاءاللہ بہت جلد 36 جی لانڈھی کی عوام کو ان کے حصے کا پانی ملے گا
0 تبصرے