نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے جلد سندھ میں بڑے آپریشن کا اعلان کر دیا
مکلی: سندھ کے نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے جلد سندھ میں بڑے آپریشن کا اعلان کر دیا۔
حارث نواز نے ملکی بائی پاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ میں بڑے آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں، نئے افسران جلد آئیں گے، جس کے بعد آپریشن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ذمہ دار اور اچھے لوگوں کو تعینات کر رہے ہیں، جس کے بعد سندھ میں امن ہو گا، پورے صوبے میں کارروائیاں ہوں گی اور ہم امن قائم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد اور کندھ کوٹ میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
0 تبصرے