فاطمہ قتل کیس؛ ملزم اسد شاہ کا ڈی این اے دوباره کرانے کا حکم

ملزم اسد شاہ کا ڈی این اے کراچی سے کرانے کا حکم جاری کیا گيا

رانی پور کی پیرانی حویلی میں مبینہ تشدد اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی فاطمہ کے کیس میں لواحقین کی جانب سے ڈی این اے رپورٹ پر تشویش کے اظہار کے بعد ملزم اسد شاہ کا ڈی این اے دوباره کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر، کسٹوڈیل وزیر داخلہ بریگیڈیئر حارث اور وزیر قانون عمر سومرو نے وزیر صحت کی جانب سے ملزم اسد شاہ کا ڈی این اے کراچی سے کرانے کا حکم جاری کیا جس کے بعد اسے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ . تھانہ رانی پور کے ایس ایچ او قاضی محمد بچل ملزم اسد شاہ کو سخت سیکیورٹی میں لے کر کراچی پہنچ گئے۔