پاک بھارت مقابله، امریکی قونصل جنرل کا شاہینون کو ویڈیو پیغام

امریکی قونصل جنرل نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پاک بھارت مقابله، امریکی قونصل جنرل کا شاہینون کو ویڈیو پیغام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سب سے بڑے میچ کا جادو غیر ملکی سفیروں پر بھی اثر انداز ہونے لگا، امریکی قونصل جنرل نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ پاکستان میں تعینات امریکی قونصل جنرل بھی کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہیں، انہوں نے پاک بھارت میچ سے قبل انتہائی پرجوش انداز میں ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی جیت پر مبارکباد دی اور قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کی خواہش کی۔