1ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، 31 ایس ایس پیز اور ایس پیز کے تبادلے کیے گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1 ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، 31 ایس ایس پیز اور ایس پیز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خادم رند کو ایڈیشنل آئی جی سپیل برانچ سے تبدیل کر کے ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسد رضا ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی، عاصم خان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی اور کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر کو ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی تعینات کیا گیا ہے۔
عبدالحمید کھوسو ڈی آئی جی سکھر، جاوید جسکانی ڈی آئی جی لاڑکانہ، طارق رزاق ڈی آئی جی حیدرآباد، پرویز چانڈیو ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور تنویر عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ امجد شیخ کو ایس ایس پی حیدرآباد، ابریز علی عباسی کو ایس پی ٹنڈوالہیار، سلیم شاہ کو ایس پی ٹنڈو محمد خان، نور الحق رند کو ایس پی مٹیاری، طارق نواز کو ایس پی جامشورو، شبیر سیٹھار کو ایس پی دادو، حیدر رضا کو ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
طارق الٰہی مستوئی ایس ایس پی ملیر، حسن سردار ایس ایس پی کورنگی، فیصل عبداللہ چاچڑ ایس ایس پی سینٹرل کراچی، عرفان علی بہادر ایس ایس پی ایسٹ زون کراچی، عمران قریشی ایس ایس پی جنوبی ضلع کراچی، محمد عارف اسلم ایس ایس پی کیماڑی اور ظہور علی کی ایس ایس پی ویسٹ زون تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ کراچی سے جاری کیا گیا ہے۔
0 تبصرے