گورنر سندھ نے لاڑکانہ اور میرپورخاص میں یونیورسٹیوں کی منظوری دے دی
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاڑکانہ اور میرپورخاص میں یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی۔
کامران ٹیسوری نے یونیورسٹی آف لاڑکانہ بل 2023 اور یونیورسٹی آف میرپورخاص بل 2021 پر دستخط کئے۔ لاڑکانہ یونیورسٹی بل 24 جولائی کو منظور کیا گیا تھا جبکہ میرپورخاص یونیورسٹی بل 26 جولائی 2023 کو اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔
0 تبصرے