سعد وڑائچ نئی دہلی میں بھارت کے لیے پاکستان کے نئے ڈپٹی ہائی کمشنر ہوں گے؛ ذرائع
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت نے نئی دہلی اور اسلام آباد میں اپنے ڈپٹی ہائی کمشنرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق سعد وڑائچ نئی دہلی میں بھارت کے لیے پاکستان کے نئے ڈپٹی ہائی کمشنر ہوں گے، وہ عزیز احمد خان کی جگہ کام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سریش کمار کی جگہ گیتا سریواستو کو تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے متعلقہ سفارتکاروں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
0 تبصرے