درخواست وکیل ابراہیم ابڑو کی جانب سے دائر کی گئی ہے
سندھ ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے خلاف درخواست دائر، درخواست وکیل ابراہیم ابڑو کی جانب سے دائر کی گئی ہے
درخواست گزار کا کھنا تھا کھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر چار اپریل 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں ،آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے ہیں ،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر دو سال تک کسی منافع بخش عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتے ہیں ،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ریٹائرمنٹ کے دو سال مکمل کیے بغیر نگراں وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے ہیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی بطور نگران وزیر اعلیٰ سندھ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 207 کی خلاف ورزی ہے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کام کرنے سے روکا جائے ،
0 تبصرے