پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماوں کے وفد نے 16 اگست سانحہ میں متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی
اسلام آباد؛ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی جڑانوالہ آمد وفد میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان، سیکٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری، فیصل کریم کنڈی، ندیم افضل چن رانا فاروق سعید خان اور ملائکہ رضا ضلحی و شہری عہدیداران شامل تھے پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماوں کے وفد نے 16 اگست سانحہ میں متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور گرجاگھروں کا دورہ کیا سیکرٹری جنرل پییلز پارٹی سید نیر حسین ںخاری نے کہا کہ اقلیتوں کو آئین اور دین حقوق اور تحفظ دیتا ہے، پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ تمام گرجاگھروں کو بحال کیاجائے، اور متاثرہ خاندانوں اور لوگوں کو معاوضہ دیا جائے،انتہا پسندوں نے گھناؤنا جرم۔کیااقلیتوں کی عبادت گاہوں کو جلایا گیاانتہا پسند زہنیت نے جبر کیا پیپلز پارٹی اس گھناونے جرم کی پرزور مزمت کرتی ہےنیر بخاری نے مزید کہا کہ کومت وقت سے بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں بحالی تک کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے جن عبادت گاہوں کو جلایا گیا ہے مکمل طور پر اصل حالت میں بنایا جائے اور جن گھروں کو جلایا گیا معاوضے دیئے جائیں نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ جنہوں نے جرم کا ارتکاب کیا قرار واقعی سزا دی جائے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ مقدمات کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے تاکہ ہر شہری کو برابر حقوق کا پیغام جائے اور آنے والے دنوں میں کوئی جرات نہ کر سکے نیر بخاری نے مزید کہا کہ مجرمین کو ایسی سخت سزائیں دی جائیں کہ کوئی کسی کو تکلیف نہ پہنچانے کی جرات نہ کرسکے نہ گزند پہنچانے کا سوچ بھی سکے جنہوں نے جرم کا ارتکاب کیا قرار واقعی سزا ملی چاہیے نائب صدر سینٹر شیری رحمن نے کہا کہ آج ہم پیپلز پارٹی کی جانب سے اپنے جڑانوالہ کے بہن بھائیوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنے آئے ہیں،جڑانوالہ میں 16 اگست کے دن جو ہوا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں،جو کچھ 16اگست کے دن جڑانوالہ میں ہوا اس نے نا صرف پاکستانیوں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، شیری رحمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتی ہے اور اکثریت اور اقلیت کے حقوق میں کوئی تفریق نہیں کرتی، ہمارہ دین اسلام بھی اقلیوں کو مکمل حقوق اور آزادی فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دین اور آئین میں اقلیتوں کی حفاظت اور حقوق کی زمہ داری اکثریت پر ہےجناح کے پاکستان میں تمام شہریوں کو مساوی تحفظ، حقوق اور آزادیاں میسر ہے،مجھے یہ جان کی شدید دکھ ہوا کہ میرے مسیحی بھائی بہنوں اور بچوں کو خوف کے عالم میں قریبی کھیتوں میں رات گزارنی پڑی،کیا اس دن کیلئے جناح نے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی؟ شیری رحمان نے کہا کہ جڑانوالہ میں مسیحی برادری پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے،
0 تبصرے