عارف علو آخری وقت میں انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام شامل کررہے ہیں
کراچی: سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کھا ھئے کھ سمجھتا ہوں کہ صدر عارف علوی نے ثابت کردیا وہ پاکستان کے نہیں ٹائیگر فورس کے صدر تھے، آخری وقت میں انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام شامل کررہے ہیں، اب عارف علوی کو کیوں خیال آیا، یہ پاکستان کے خلاف گیری سازش سمجھتا ہوں،
عارف علوی کا کردار ماضی میں بھی متنازعہ رہا ہے، آج انہوں نے ایک بار کوشش کی ہے کہ پاکستان کو کس طرح نقصان دیں،آج ٹوٹٹ نے ثابت کردیا کہ یہ نااہل ترین شخص ہیں، عمران خان کرپشن کیس کی وجہ سے جیل میں موجود ہے،یہ ہر وہ قدم اٹھائیں گے تاکہ ان کو کسی طرح ریلیف ملے، پاکستانی قوم اتحاد رکھے
الیکشن وقت پر ہونگے تاکہ ملک میں جمہوریت کو صحیح راستہ ملے،ہر پولیٹیکل پارٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا، جڑانوالہ میں واقعہ افسوسناک واقعہ ہے، پاکستان کے خلاف یہ گہری سازش تھی ہم مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،اقلیت کو یقین دلاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے، شرارتی عناصر مذہب کا آڑ لیتے ہیں ہمارا مذہب محبت، اخوت و بھائی چارے کا مذہب ہے،
پیپلزپارٹی کا کسی ملکی ادارے سے دور نہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سب کو جوڑنا اور متحد رکھنا چاہتی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے، پیپلزپارٹی کا واضح مطالبہ ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، سندھ میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں سرپرائز دے گی، پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک میں سوئپ کرتے ہوئے نظر آئے گی،
0 تبصرے