دوران آپریشن گینگ وار / منشیات فروش ریاست جدگال گروہ کے کارندوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ ایس ایس پی کیماڑی
کراچی: پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر گینگ وار کے کارندوں کا حملہ۔ شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دو ملزمان ہلاک، ایک گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی کا کهنا تها که امروز بوقت 2000 بجے ایس ڈی پی او پاک کالونی علی انور سومرو اور ایس ایچ او پاک کالونی سب انسپکٹر عبدالخالق انصاری کی سربراہی میں پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن جاری تھا۔ دوران آپریشن گینگ وار / منشیات فروش ریاست جدگال گروہ کے کارندوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
آپریشن میں موجود پولیس افسران و جوانوں نے بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ پولیس و ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں بابو ولد حنیف اور کبیر ولد نامعلوم نامی ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ملزم بنام محمد ولد جاوید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرکے علاقے میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
0 تبصرے