زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی بهی ہوئی
لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے 36 کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
زمان پارک کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچنے والے کارکنوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی ہوئی۔
پولیس نے احتجاج کرنے والے 33 کارکنان کو پولیس وینز میں ڈال کر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے کسی کارکن کو پر امن احتجاج کی اجازت بھی نہیں دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان نکلیں انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
0 تبصرے