حادثے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور پھنسے مسافروں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا
نواب شاہ : سرہاڑی کے قریب ہزار ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 40مسافر جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ٹرین حادثے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔
افسوسناک حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو کھانا، ٹھنڈا پانی اور جوس دینا شروع کر دیا اور متعدد نوجوان خون کے عطیات دینے مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔
دوسری جانب حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیا ہے، ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔
0 تبصرے