ٹرین حادثے میں ٹنڈو آدم کے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، 15 سے زائد افراد لاپتہ

10بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں ٹنڈو آدم سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

ٹرین حادثے میں ٹنڈو آدم کے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، 15 سے زائد افراد لاپتہ

سرہاڑی کے قریب ٹرین حادثے میں ٹنڈو آدم کے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، 15 سے زائد افراد لاپتہ ، گھروں میں کہرام ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں ٹنڈو آدم سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ ٹنڈے آدم کے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جن میں 60 سالہ رضیہ بیوی عبدالرزاق خلجی ، 55 سالہ شریفاں بیوی فقیر محمد ، 45 سالہ سعیدان بیوی غلام نبی مرحوم شامل ہیں۔ جوہرآباد کے رہائشی ڈاکٹر علی خان چوہان کے دو بچے 6 سالہ ایان اور 8 سالہ عالیہ اور ٹنڈو آدم سے نوابشاه گھر واپس آنے والی صغران بیوی منظور بہن بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔جس کی تصدیق ان کے لواحقین نے کی ہے جب کہ مزید کچھ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، بدقسمت ٹرین میں 15 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ مرنے اور لاپتہ افراد کے گھروں میں کہرام برپا ہے