حکومت سندھ نےصحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلیے 10 رکنی کمیٹی قائم کردی
کراچی: حکو مت سندھ نے کراچی پریس کلب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ کی سربراہی میں ایک 10رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ،جس کی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔چیف سیکرٹری سندھ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے ،جس کے مطابق سیکرٹری محکمہ اطلاعات سندھ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد ،ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ بورڈ آف ریوینو، نمائندہ برائے سندھ سینئر ممبر سندھ بورڈ آف ریوینو، نمائندہ برائے سندھ محکمہ بلدیات،ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر کراچی،ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی کراچی کمیٹی کے ممبران ہوںگے۔کمیٹی کراچی پریس کلب کی رہائشی سوسائٹی کی زمین پر تجاوزات،نئے ممبران کے لیے مزید700پلاٹوں کے لئے زمین مختص کئے جانا اور رہائشی سوسائٹیوںمیں ترقیاتی کام جیسا کہ سڑک، بجلی، پانی اور گیس کی سہولیات کے معاملات کو حل کرانے کے لیے کام کرے گی ۔
0 تبصرے