معصوم بچے فرحان سومرو سمیت تمام 10 مغوی افراد کو 10 دنوں میں بازیاب کرایا جائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ

کچے میں فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو کچے میں آپریشن کا الائونس دیا جائے گا

معصوم بچے فرحان سومرو سمیت تمام 10 مغوی افراد کو 10 دنوں میں بازیاب کرایا جائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ

کشمور-کندھ کوٹ ؛ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچے میں فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو کچے میں آپریشن کا الائونس دیا جائے گا اور بہادری پر انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ معصوم بچے فرحان سومرو سمیت تمام 10 مغوی افراد کو 10 دنوں میں بازیاب کرایا جائے گا۔ یہ بعد انہوں نے امن امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد آج بروز اتوار میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس آفیس کشمور-کندھ کوٹ میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے بزدل ڈاکو اپنی شکست دیکھتے ہوئے اب 7 سے 9 سال کے معصوم بچوں کو اغوا کر رہے ہیں۔ غریب بندے ان ڈاکوں کو کہاں سے تاوان کی رقم دینگے؟ ان کا مقصد ہے صرف دہشت پھلانا، پولیس کو بدنام کرنا، حکومت کو بدنام کرنا، اس سلسلے میں میڈیا سے مدد چاہوں گا آپ حکومت کا ساتھ دیں انشاء اللہ تعالیٰ اس پورے علاقے سے ڈاکوں کا صفایا کیا جائے گا۔ آپ کو یاد ہوگا کہ 08-2007 میں مجھے اگر سکھر سے جیکب آباد یا کشمور آنے کیلئے کانوائے کی صورت میں ہم سفر کرتے تھے، پورا صوبہ ڈاکوں کے چنگل میں تھا، شہری ڈاکو الگ تھے اور دیہات میں ڈاکو الگ تھے۔ تمام کا صفایا کیا ہے صرف دو تین اضلاع میں اس وقت مسائل ہیں، اس وقت ہمارا جیکب آباد کلیئر ہے، اس میں کوئی مغوی نہیں ہے ایک بچے کی بات کر رہے ہیں لیکن اس کے اغوا کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ شکارپور، سکھر اور گھوٹکی کلیئر ہیں کوئی مغوی نہیں ہے۔ کشمور بھی انشاء اللہ اگلے 10 دنوں میں کلیئر کر کے دکھائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہماری حفاظت کرتی ہے۔ میں راستے میں آرہا تھ ایک بچا فرحان سومرو ہے اس کے رشتہ داروں نے سڑک بند کی ہوئی تھی، میں ان سے جا کر ملا اور انہیں یقین دلایا کہ میں یہاں آیا ہی اس لئے ہوں۔ انشاء اللہ ہم وہ بچا (فرحان سومرو) سمیت تمام 10 افراد کو جلد بازیاب کروائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل سندھ حکومت بنا رہی ہے، اس کے بعد اس قسم کے (اغوا) مسائل بھی حل ہوجائینگے۔ اس قسم کے مسئلے پہلے دادو میں ہوا کرتے تھے دادو-مورو پل بنی تو فائدہ ہوا، ہم نے آمری پر پل بنایا اس سے فائدہ ہوا، ٹھٹہ میں ہم نے دو پل بنائے ادھر سے ہم نے ڈاکوں کو روٹ آئوٹ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ڈاکوں کو ہم جہنم رسید کرینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال پر ہمارے محکمہ آبپاشی کے ماہرین نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اس وقت تقریباً 467457 کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ ہم مکمل طور پر تیار ہیں، تمام بندوں کو مضبوط کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال ہماری چاول، گندم اور کپاس کی فصلیں بہت اچھی ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال سیلاب میں ہماری عوام نے بہت زیادہ نقصان اٹھایا تھا، ان کو معاشی طور پر مستحکم کرینگے۔ زراعت کو ترقی دلائیں گے، ہم انفرااسٹریکچر تعمیر کر رہے ہیں۔ ہم بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر گھر بنا رہے ہیں بلکہ ان کو مالکانہ حقوق بھی دے رہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آپ کو بتا دوں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت دو تین ماہ کیلئے چھٹی پرجائینگے لیکن پھر واپس آئینگے۔ قبل ازیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایس ایس پی آفس کندھ کوٹ-کشمور آمد پر انہیں پولیس کے دستے نے سلامی دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شھداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ قبل ازیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گھوٹکی اور کندھ کوٹ-کشمور اضلاع کے کچے میں قائم پولیس چوکیوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔ بعد ازیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں بچائو بند کا دورا کیا۔ انہوں نے کچے کے علاقے بیلا میرپور کی چوکی نمبر 40 کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لکڑی کی سیڑھی چڑھ کر چوکی پر جا کر پولیس اہلکاروں سے ملے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو اس موقع پر آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے بتایا کہ کچے میں 170 پولیس چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں اور ایک سو ستر میں سے ایک سو تیس چیک پوسٹس پکی بنائی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ سادی پولیس چیک پوسٹس کو پکا کروائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 170 چیک پوسٹس پر 1360 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ رانوتی کے کچے کے اندر 100 چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کچے کی پولیس کو جدید اسلحہ دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں پاک آرمی سے بات کر کے جدید اور حساس اسلحہ کچے کی پولیس کو دلواتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بہترین منصوبہ کے ساتھ مجھے پورا کچہ ڈاکوؤں سے پاک کر کے دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 5400 ایکڑ کچے کا علائقہ ڈاکوں سے کلیئر کروایا گیا ہے، 70 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، 52 ڈاکوں دوزخ رسید کرنے کے ساتھ ڈاکوؤں کے 85 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔