پاکستانی فلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے شارٹ لسٹ

فلم میں زینب نے زاحہ کا کردار کا ادا کیا ہے

پاکستانی فلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے شارٹ لسٹ

ماسکو: پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، فلمساز زینب یونس کی ’ہم آواز‘ روس میں منعقدہ کازان انٹرنیشنل مسلم فلم فیسٹیول کیلئے شارٹ لسٹ ہوگئی۔ فیسٹیول کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 44 ممالک کی 700 فلموں میں 10 مختصر فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جس میں ’ہم آواز‘ بھی شامل ہے۔ فلم میں زینب نے زاحہ کا کردار کا ادا کیا ہے جو ایک نوجوان صحافی ہیں اور وہ کوئٹہ میں رہ کو لوگوں کی زندگی کے مختلف رنگوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ اختر علی نے زاحہ کے والد کا کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنی بیٹی کو کوئٹہ شہر کی اصل کہانی نمایاں کرنے پر روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔