کراچی میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی اور وفاقی حکومت کے اقدامات پر بات چیت
کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کی ملاقات, بجلی پیداوار ، کراچی میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی اور وفاقی حکومت کے اقدامات پر بات چیت, گورنرسندھ کا کهنا تها که معاشی ، صنعتی اور کاروباری ترقی میں توانائی کا کلیدی کردار ہے ۔
معاشی شہ رگ کراچی میں تسلسل سے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ صنعتی اور کاروباری علاقے بجلی کی عدم فراہمی سے متاثر ہیں کے الیکٹرک کو بجلی کی تسلسل سے فراہمی کا پابند کیا جائے ۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کهنا تها که بجلی کی پیداوار اور طلب میں فرق کے خاتمہ کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔ کے الیکٹرک حکام سے شہر سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ پر بات کروں گا ۔
0 تبصرے