وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ مقدمے میں بری

احتساب عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 20 جولائی کو سنایا جائے گا

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ مقدمے میں بری

لاہور: احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور بیٹے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا۔ احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں، تاہم عدم پیشی پر اشتہاری قرار دی گئی رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دوران سماعت درخواست کی بنیاد پر مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، جس کے کوئی شواہد موجود نہیں۔ بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے لیکن سماعت نہیں ہو رہی۔ عدالت بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کا حکم دے۔ احتساب عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 20 جولائی کو سنایا جائے گا۔