ایم کیو ایم کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ملنا مشکل؛ جی ڈی اے سے ڈیڈ لاک برقرار

اسمبلی رولز شق 26 کے تحت اپوزیشن لیڈر اپوزیشن بینچز کی اکثریت درکار

ایم کیو ایم کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ملنا مشکل؛ جی ڈی اے سے ڈیڈ لاک برقرار

کراچی: جی ڈی اے اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک برقرار ہونے کے باعث ایم کیو ایم کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ملنا مشکل بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے کسی رکن نے ایم کیو ایم کی اپوزیشن لیڈر کے لئے حمایت نہیں کی جبکہ ایم کیو ایم 20ارکان نے اپوزیشن لیڈر کے لئے درخواست اسپیکر کے پاس جمع کرادی۔ حلیم عادل شیخ کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے وقت 59 اراکین کے دستخط تھے، حلیم عادل شیخ کو ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم صرف 20 اپنے ارکان حمایت حاصل کرسکی۔ اسمبلی رولز شق 26 کے تحت اپوزیشن لیڈر اپوزیشن بینچز کی اکثریت درکار ہے جبکہ ایم کیو ایم اراکین کے دستخط شدہ درخواست حاصل کرلی۔