انہوں نے بتایا کہ میں جب لاہور سے کراچی آرہا تھا تو سوچ رہا تھا کہ میرا کیا بنے گا
کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار اور گلوکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی کا حال دیکھ کر بےحد افسوس ہوتا ہے۔
حال ہی میں ہارون شاہد ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے کراچی اور لاہور کی زندگی میں فرق پر بات کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کی حالتِ زار پر افسوس کا اظہار کیا۔
ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ مجھے کراچی کا حال دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے ، یہ میرے ملک کا حصہ ہے کراچی کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے یہاں پر سب کچھ ہے یہ ایسا شہر ہے جو ہم سب کو پناہ دیتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں جب لاہور سے کراچی آرہا تھا تو سوچ رہا تھا کہ میرا کیا بنے گا کام ملے گا یا نہیں لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ اس شہر نے اپنی باہیں کھول رکھی ہیں کہ آجاؤ میں تمہیں کام دوں گا۔
0 تبصرے