نوجوان نے اپنی 16 سالہ ناراض گرل فرینڈ کو منانے میں ناکامی پر چاقو کے وار کرکے سرعام قتل کر دیا تھا۔
نئی دہلی: بھارت میں 23 سالہ نوجوان نے اپنی 19 سالہ منگیتر کو سرعام چاقو کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام شہر میں چاقو بردار نوجوان نے تعاقب کے بعد ایک نوجوان لڑکی کو سنسان جگہ روک کر قتل کر دیا۔ قتل کے وقت جائے وقوعہ سے کچھ شہری بھی گزر رہے تھے لیکن کسی نے لڑکی کی جان بچانے کی کوشش نہیں کی۔
یہ خوفناک مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاقو بردار نوجوان لڑکی کو روکتا ہے اور کچھ دیر بات چیت کرنے کے بعد چاقو سے حملہ کردیتا ہے۔
چاقو کے وار سے لڑکی بری طرح زخمی ہوکر گر جاتی۔ پولیس کے آنے اور طبی امداد ملنے تک زیادہ خون بہہ جانے کے باعث لڑکی نے دم توڑ دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتولہ کی 4 ماہ قبل منگنی ہوئی تھی جو کسی وجہ سے چند روز قبل ٹوٹ گئی تھی جس پر قاتل غصے میں تھا۔
یاد رہے کہ 29 مئی کو بھی بھارتی ریاست اتر پردیش میں 22 سالہ نوجوان نے اپنی 16 سالہ ناراض گرل فرینڈ کو منانے میں ناکامی پر چاقو کے وار کرکے سرعام قتل کر دیا تھا۔
0 تبصرے