نیوزی لینڈ میں 6.3 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

نیوزی لینڈ میں 6.3 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

ویلنگٹن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں 6.3 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں تے اناو شہر کے قریب 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد حکام نے احتیاطی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی۔ نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز تے اناو سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں تھا، جو مشہور سیاحتی علاقے فیورڈ لینڈ کا داخلی راستہ ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے اور جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.9 تھی، جبکہ اس کی گہرائی 50 کلومیٹر سے زیادہ تھی۔