گجرات کے وزیر صحت کا بتانا ہےکہ طوفان کےسبب ضلع کچھ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے آج شمال مشرق میں راجستھان کی طرف بڑھےگا۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کل شام گجرات کے ساحلی اضلاع کچھ اور سوراشٹرا سے ٹکرایا جس کے بعد طوفان بپرجوائے آج شام تک ڈیپ ڈپریشن میں بدل جائےگا۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ طوفان بپرجوائے آج شمال مشرق میں راجستھان کی طرف بڑھےگا، طوفان کے زیر اثر راجستھان میں شدید بارش کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے ٹکرانےکے سبب گجرات کے ساحلی اضلاع میں تباہی ہوئی ہے، گجرات کے ساحلی اضلاع میں تیز ہواؤں اور شدید بارش سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا، طوفان کے سبب کچھ اور سوراشٹرا میں بجلی کے پول گرگئے جب کہ کچے گھرتباہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ گجرات کے ضلع کچھ کے ساحلی مقامات پر اب بھی بارش جاری ہے، کچھ اور سوراشٹرا میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
0 تبصرے