اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی اور ثقافتی نوادرات واپس کر دیے ہیں، جن کی نمائش اسلام آباد میں کی گئی۔
دوطرفہ معاہدے کے تحت امریکہ اب تک پاکستان کو 23 ملین ڈالر مالیت کے 450 نوادرات واپس کر چکا ہے۔
“Legacy Returns Home” کے عنوان سے منعقدہ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نمائندے S. Paul Kapoor نے کہا کہ گیلری میں رکھا گیا ہر مجسمہ اپنے اندر ایک منفرد تاریخ اور ثقافت سموئے ہوئے ہے۔
اس موقع پر امریکی معاون وزیر برائے خارجہ امور ایس پال کپور نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان کے 514 نوادرات برآمد کرکے واپس کیے گئے ہیں، جن کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت کے وزیر Aurangzeb Khichi نے کہا کہ پاکستان سے چوری شدہ نوادرات کی امریکہ سے واپسی امریکی حکومت اور پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام کا قابلِ ستائش کارنامہ ہے۔
0 تبصرے