نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پرالنمرہ نرسنگ کالج کے بانی و ایم ڈی محمد اسلم خان اور پرنسپل مدثر مصطفی اور دیگر ںے کیک کاٹا

نرسنگ ایک شعبہ نہیں، بلکہ دنیا میں موجود فرشتوں کا نام ہے، محمد اسلم خان

نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پرالنمرہ نرسنگ کالج کے بانی و ایم ڈی محمد اسلم خان اور پرنسپل مدثر مصطفی اور دیگر ںے کیک کاٹا

کراچی ( )نرسنگ کا عالمی دن وہ مقدس لمحہ جب دنیا کے فرشتے زمین پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو درد میں زخموں پر مرہم رکھتے ہیں اور ہر سانس میں امید کی کرن جگاتے ہیں۔ نرسنگ ایک شعبہ نہیں، بلکہ دنیا میں موجود فرشتوں کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس انسٹی ٹیوٹ میں بانی و ایم ڈی محمد اسلم خان نے "نرسنگ کے عالمی دن" کے موقع پر سیمینار میں کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ شعبہ نرسنگ سے وابستہ افراد کی داستان جو ہر مریض کے دل کی دھڑکن سے ہم آہنگ ہو جاتی ہے، ہر آنسو کو مسکراہٹ میں بدل دیتے ہیں۔ نرسز وہ ستارے ہیں جو ہسپتالوں کی تاریک راہداریوں میں چمکتے ہیں، ایمرجنسی کے طوفانوں میں اپنی خدمات ایمانداری سے سر انجام دیتے ہیں۔ ان کی شفقت مہربان ماں کی گود جیسی ہے، اور صبر پہاڑوں سے بھی بلند جس کی وجہ سے میں شعبہ نرسنگ سے وابستہ تمام عمر کے افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نرسز کی قربانیوں، خلوص اور انسانیت کی خدمات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تقریب کے اختتام پر نرسنگ کے عالمی دن کے حوالے سے بانی و ایم ڈی محمد اسلم خان نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر پرنسپل مدثر مصطفیٰ، پروفیسر ندیم الدین، پروفیسر مطیع الرحمن، منصور مدنی، ڈاکٹر نمرہ، مس نجمہ، مس عروسہ اور دیگر طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔