صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بنوں میں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس کے عملے کو خراجِ عقیدت۔
صدرِ مملکت نے شہدا کے خاندانوں کو صبر کی تلقین کی اور شہدا کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔
صدرِ پاکستان کا واقعے میں مقامی افراد کے گھروں کو پہنچنے والے نقصان پر اظہارِ افسوس۔
صدر نے صوبائی اور وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ زخمیوں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
صدر زرداری کا کهنا تها که
دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جائیں گے، قوم اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
ایسے وقت جب پاکستان علاقائی اور عالمی امن کیلیے کوشاں ہے، بھارتی پشت پناہی پر پلنے والے دہشتگرد طالبان رجیم کی فراہم کردہ پناہ گاہوں سے پاکستان کی شہری آبادی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں
پاکستان عالمی امن کی کوششوں میں بھی کامیاب ہوگا اور ہم دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو بھی شکست دیں گے
0 تبصرے