ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا، اس فیصلے سے عالمی تیل مارکیٹ پر بھی اثرات پڑنے کا امکان ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای تیل کی فروخت کی پالیسی میں خودمختاری حاصل کرے گا۔
واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا قیام 1960 میں عمل میں آیا تھا، سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت اوپیک کے اہم رکن ہیں۔
اوپیک پلس کا قیام 2016 میں عمل میں آیا تھا، جب اوپیک ممالک اور نان اوپیک ممالک کے درمیان اتحاد قائم ہوا، جس میں روس سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
0 تبصرے