ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی

ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان میں ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے اور شہید اختر عبدالرحمٰن جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی انتہائی افسردہ کیا، بالخصوص شہداء کی یادگاروں کو جو نقصان پہنچایا گیا وہ شہید کی اولاد ہونے کے ناطے اُن کے لیے شدید باعثِ رنج تھا اور اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔