’میں سمجھتا تھا کہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں، یا یہ دکھاوے کے آنسو بھی ہو سکتے ہیں
واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں ایرانی عوام کو روتے ہوئے دیکھ کر انہیں حیرت ہوئی۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ’’میں سمجھتا تھا کہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں، یا شاید یہ دکھاوے کے آنسو بھی ہو سکتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ چاہے تو اس موقع پر جمع ہونے والی پوری ایرانی قیادت کو ایک ہی حملے میں ختم کر سکتا ہے، لیکن ایسا اس لیے نہیں کیا جائے گا کیونکہ پھر مذاکرات کے لیے کوئی باقی نہیں بچے گا۔
دوسری جانب امریکہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام کسی کو بھی اپنی آزادی چھیننے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دنیا کے سب سے بہادر اور بہترین لوگ ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امریکہ پوری دنیا کے لیے امید کی ایک کرن ہے اور ہم کبھی بھی امریکہ کو ناکام نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا، ’’مجھے اپنی تیسری مدتِ صدارت کے بارے میں بات کرنی چاہیے، لیکن میں ایسا نہیں کروں گا کیونکہ میں کوئی تنازع نہیں چاہتا۔ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وینزویلا کو دیکھیں، ایران کو دیکھیں، ہم نے اسے تباہ کر دیا۔ امریکہ کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج موجود ہے۔‘‘
0 تبصرے