ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا، 100 ممالک کے وفود اور لاکھوں افراد کی شرکت

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا، 100 ممالک کے وفود اور لاکھوں افراد کی شرکت

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چار افراد کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ آیت اللہ جعفر سبحانی نے پڑھائی۔ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف سمیت متعدد اہم رہنما شریک ہوئے۔ شہید ایرانی سپریم لیڈر کے جنازے میں 100 ممالک کے وفود کے علاوہ لاکھوں افراد نے بھی شرکت کی۔ جنازہ گاہ اور تہران کی سڑکوں پر سیاہ لباس میں ملبوس سوگواروں نے انتقام اور انصاف کی علامت کے طور پر سرخ پرچم لہراتے ہوئے اپنے شہید رہبر کو الوداع کہا۔ کل صبح جنازے کا جلوس تہران سے قم روانہ ہوگا۔ تدفین سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی عراق کے شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا، جبکہ بعد ازاں انہیں مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے رواں سال 28 فروری کو کیے گئے مشترکہ حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد 8 مارچ، یعنی تقریباً ایک ہفتے کے اندر نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا تھا، تاہم شہید سپریم لیڈر کی فوری تدفین نہیں کی گئی تھی۔