اسلام آباد (ویب ڈیسک): آن لائن حج پورٹل پر رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر حج اخراجات کی آن لائن ادائیگی کا نظام بھی تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے حج کی رقم جمع کرانا ممکن ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ رجسٹریشن سے لے کر ادائیگی تک پورا حج نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی گھر بیٹھے حج کی رجسٹریشن کرا سکیں گے اور آن لائن ادائیگی کی سہولت سے بھی استفادہ کر سکیں گے۔
0 تبصرے