لندن (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم Keir Starmer نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس بریفنگ کے دوران برطانوی وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار یہ کہا جاتا رہا کہ ہماری جماعت کمزور ہو چکی ہے اور ختم ہو گئی ہے، اس لیے میں پارٹی کی خواہش پر پارٹی قیادت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ آج صبح میری King Charles III سے بات چیت ہوئی ہے، اور قیادت کے انتخابی عمل کی تکمیل تک میں اپنے عہدے پر برقرار رہوں گا۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور اقتدار کی منظم اور ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر نے 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔
برطانیہ میں Labour Party 4 جولائی 2024 کو دوبارہ اقتدار میں آئی تھی۔ لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ اس کامیابی کے ساتھ 14 سال سے جاری Conservative Party کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران یہ برطانیہ کے چھٹے وزیراعظم ہیں جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
0 تبصرے