امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، بہتر ہے ٹرمپ سوچ سمجھ کر بات کریں: باقر قالیباف

امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، بہتر ہے ٹرمپ سوچ سمجھ کر بات کریں: باقر قالیباف

ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ٹرمپ یہ نہیں سمجھتے کہ اگر ان کی دھمکیوں کا کوئی اثر ہوتا تو وہ آج اس قدر مایوس کن صورتحال سے دوچار نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ بہتر ہے کہ ٹرمپ اپنے بیانات میں احتیاط برتیں، کیونکہ ہماری مسلح افواج مختلف طریقوں سے جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔