مذاکرات کے پہلے دور میں ایرانی وفد کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر امریکی وفد کے سامنے احتجاج

مذاکرات کے پہلے دور میں ایرانی وفد کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر امریکی وفد کے سامنے احتجاج

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 80 منٹ تک جاری رہا۔ مذاکرات کے وقفے کے دوران وفود نے اندرونی مشاورت کی، جبکہ اسی وقفے میں ایرانی اور قطری وفود کے درمیان بھی بات چیت ہوئی۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر امریکی وفد کے سامنے باقاعدہ احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔