عمران ہاشمی باعمل مسلمان اور مذہبی شخص ہیں: حمائمہ ملک

عمران کا دل دوسروں کیلئے صاف ہے: حمائمہ ملک

عمران ہاشمی باعمل مسلمان اور مذہبی شخص ہیں: حمائمہ ملک

بالی وڈ فلم ’راجہ نٹور لال ‘میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہےکہ عمران ہاشمی ایک مذہبی شخص ہیں اور ہم دونوں ساتھ آیتیں پڑھا کرتے تھے۔ حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی سے متعلق انکشاف کیا کہ عمران ہاشمی میرے بے حد اچھے دوست ہیں اور بہت اچھے انسان ہیں، ساتھ ہی وہ ایک اچھے اداکار بھی ہیں، وہ اپنے کام کی اور دوسروں کی عزت کرتے ہیں، عمران کا دل دوسروں کیلئے صاف ہے۔حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ جتنا پاکستانی عوام نے عمران ہاشمی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے عمران ہاشمی کے سارے گناہ دھودیے ہیں، میں سوشل میڈیا پر عمرہ کی پوسٹ لگاؤں یا کہیں لنچ ڈنر کی تصویر پوسٹ کروں مجھے کمنٹ میں کہا جاتا ہے کہ ’تمہیں عمران ہاشمی نہیں یاد آرہا؟ ، عمران ہاشمی نے کھانا کھالیا؟۔