اسرائیلی وزیراعظم کی چھ انگلیوں والی ویڈیو! نیتن یاہو کی موت کے بارے میں شکوک بڑھ گئے

اسرائیلی وزیراعظم کی چھ انگلیوں والی ویڈیو! نیتن یاہو کی موت کے بارے میں شکوک بڑھ گئے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ایک حالیہ ویڈیو نے عالمی سطح پر شکوک و شبہات کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین اور ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ویڈیو کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ ویڈیو میں نیتن یاہو کے دائیں ہاتھ میں چھ انگلیاں نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے دانتوں کی ساخت بھی غیر معمولی اور مصنوعی دکھائی دیتی ہے، جو عام طور پر اے آئی کے ذریعے تیار کردہ ویڈیوز میں تکنیکی خامیوں کے طور پر سامنے آتی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے مصنوعی ذہانت کے نظام "گروک" سے منسوب رپورٹس میں بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ویڈیو میں ڈیجیٹل رد و بدل کے واضح آثار موجود ہیں۔ سیاسی تجزیہ کار یہ سوال بار بار اٹھا رہے ہیں کہ آخر ایسی کون سی ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی کہ اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی موجودگی ثابت کرنے کے لیے مصنوعی ویڈیو کا سہارا لینا پڑا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کے بعد نیتن یاہو عوامی منظرنامے سے مکمل طور پر غائب ہیں۔ اسرائیلی عسکری قیادت کی حالیہ اہم ملاقاتوں کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں وزیراعظم کی غیر موجودگی نے ایسے افواہوں کو جنم دیا ہے کہ وہ یا تو ان حملوں میں شدید زخمی ہو چکے ہیں یا مارے گئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل دو دن قبل ہی ایسی خبر نشر کر چکا ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم کے مارے جانے کا ذکر کیا گیا تھا، اور اب نیتن یاہو کا مسلسل منظر عام سے غائب رہنا اس طرح کے دعوؤں کو مزید تقویت دے رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں کچھ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نیتن یاہو کا کلون یعنی ہم شکل تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ان کی غیر موجودگی کو چھپایا جا سکے اور اسرائیلی عوام میں پھیلے خوف و ہراس کو قابو میں رکھا جا سکے۔ اگرچہ اسرائیلی حکام کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید یا تصدیق کے لیے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم عالمی میڈیا میں یہ تاثر زور پکڑ رہا ہے کہ ہزاروں فلسطینیوں کے قتلِ عام کا ذمہ دار اب خود بھی موت کے منہ میں جا چکا ہے۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی پراسرار گمشدگی اور مصنوعی ویڈیو کا سہارا لینا اس بات کی علامت ہو سکتا ہے کہ اسرائیل کی اعلیٰ قیادت شاید کسی بڑے بحران کو دنیا سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔